Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سیف سٹی منصوبے کے بغیراسٹریٹ کرائم روکنا ممکن نہیں، شہر میں دیگر وارداتیں ختم ہوگئیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو کا کہنا ہےکہ شہرکا بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائمز ہیں، اسٹریٹ کرائمز کو روکنا ماڈرن پولیسنگ سیف سٹی منصوبے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سوا دیگر وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی (کراچی پولیس چیف) جاوید اوڈھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

تاجروں سے خطاب میں جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ کراچی کی اہمیت ملکی معیشت میں کلیدی ہے، شہر روزگار مہیا کرتا ہے اور ٹیکس آمدنی سے حکومتی ادارے چلتے ہیں۔

 جاوید اوڈھو نےکہا کہ سیف سٹی منصوبہ کراچی میں قیام امن کی اہم ترین ضرورت بن گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے، بارشوں کی وجہ سے سیف سٹی منصوبےکے افتتاح میں تاخیر ہوئی، جلد منصوبے پر کام شروع ہوکر دو سال میں مکمل ہوجائےگا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت ٹارگٹ کلنگ کی ورداتیں ختم ہوگئی ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم ہے۔ فوری طور پر پولیس میں اضافی نفری کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ نئی شاہین فورس کے قیام کے بعد وارداتوں میں ملزمان کوگرفتارکرنے میں تیزی آئی ہے، میرا ایمان ہے کہ ہرسیکٹر میں لاء اینڈ آرڈر ہو تو بہتری کیوں نہیں ہوسکتی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اپنے گزشتہ دنوں دیئے گئے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، میں اسی شہر میں پلا بڑھا ہوں، کراچی کے بارے میں مثبت سوچ رکھتا ہوں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں