Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سہ ملکی ٹی20 سیریز، نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست، پاکستان کی بھی فائنل میں رسائی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 48 رنز سے ہرادیا۔ میزبان ٹیم نے کامیابی کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان کی بھی فائنل میں جگہ پکی ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 208 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ڈیوون کون وے نے 64 اور گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

مارٹن گپٹل نے 34 اور فن ایلن نے 32 رنز بنائے۔ محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شورفیل السلام نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 160 رنز بناسکی۔ کپتان شکیب الحسن 70 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ ایڈم ملن نے 3 ، ٹِم ساؤتھی اور مچل بریس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں دو دو فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اب تک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ بنگلہ دیش کل بروز جمعرات 13 اکتوبر کو اپنا آخری میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

سہ ملکی ٹٰی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل جمعہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں