Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سہ ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلی جارہی سہ ملکی ٹٰی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 21 رنز سے ہرادیا۔ 

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان محمدرضوان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

محمدرضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے پاکستان کو ایک بار پھر پراعتماد آغاز دیا۔ دونوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے۔ بابراعظم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود نے 31، حیدرعلی نے 6، افتخاراحمد نے 13 اور آصف علی نے 4 رنز بنائے۔ محمدنواز 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود، ناسوم احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے بنگلہ دیشی بیٹرز بے بس رہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز تک محدود رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 10، صابر رحمان نے 14، لٹن داس نے 35، عفیف حسین نے 25، مصدق حسین نے صفر، نورالحسن نے 8، تسکین احمد نے 2 اور ناسوم احمد نے کوئی رن نہیں بنایا۔

بنگلہ دیش کے یاسر علی 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمدوسیم جونیئر نے 3 اور محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز داہانی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں