Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کو ختم کردیا۔ عدالت کی جانب سے فیصل واوڈا کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کے حوالے سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فیصل واوڈا کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصل واڈا کو دو آپشنز دیے تھے ، کہ یا جرم تسلیم کر لیں یا تاحیات نااہلی کے لیے تیار رہیں، فیصل واڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔

یصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ میں عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی، عدالت کا جو حکم ہو گا وہ قبول ہو گا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ جو آپ سے کہا جا رہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفی دیا، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔

فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی ہے۔ سپریم کورٹ نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر فیصل واڈا کو تاحیات نا اہل کیا تھا جسے اب 5 سال کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں