Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سپریم کورٹ میں عدم پیشی پر قاسم سوری کا اشہتار جاری کرنے کا حکم

قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ قاسم سوری سپریم کورٹ کی طلبی پر ایک مرتبہ پھر پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق قاسم سوری کے بھائی بلال نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا۔قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے  قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مؤکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔وکیل نے جواب دیا کہ پتا نہیں جناب میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے۔ 
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی وژن نہیں دیکھتے۔ آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ نعیم بخاری نے کہا کہ بوڑھا تو اب ہوچکا ہوں ۔ میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ طلبی کا نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی چسپاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔کیس کی  آئندہ سماعت جولائی میں ہو گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں