Search
Close this search box.

سولہ مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 مئی اور اطلاق 16 مئی کو رات 12 بجتے ہی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول 13 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 سے ساڑھے 9 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان دیں گے۔

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں 6.32 ڈالرز فی بیرل کم ہوکر 99.93 ڈالر پر آ گئی ہے، اور ڈیزل کی قیمت اب 4.97 ڈالرز کم ہوکر 99.08 ڈالر فی بیرل ہے، قیمتوں میں یہ کمی مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ایک بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جزوی استحکام ہے کیونکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 74 پیسے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں