Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز، سمری وزارت بجلی کو ارسال

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹیکس 12 کلوواٹ کا سسٹم لگانے والوں سے حاصل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے اسطرح 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔ 

وزارت توانائی نے بتایاکہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویزبھی زیرغور ہے، سمری منظورہونے کے بعد سولرپینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts