آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق دریافت ذخائر سے یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل اور 1.30ملین اسٹینڈنگ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل ہوگی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کیے گئے نوٹس میں او جی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ کمپنی نے 26 جون کو کنوے کی کھدائی کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کیا، جس کے لیے 3 ہزار 400 میٹر کھدائی کی گئی۔
ادارے نے بتایا کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس مل سکے گی۔ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی دریافت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے تیل و گیس کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اور یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربنز کو بھی بڑھائے گا۔