Search
Close this search box.

سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز کی فیسز میں رعایت کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔وزیر ایکسائیز شرجیل میمن کی سفارش پر کابینہ نے ای-وہیکلز نان کمرشل کیلئے 1000 روپے، موٹر وہیکلز ٹیکس 500 روپے، 2000 سی سی لگژری ای وہیکلز کی 5000 روپے، الیکٹرک موٹر سائیکل 500 روپے اور لیٹ رجسٹریشن کا جرمانہ 1000 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 9.6 بلین روپے کی منظوری دیدی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو بلڈرز اپنا ملبہ سڑکوں کے ساتھ ڈمپ کریگا اس کے اٹھانے کی رقم علاقے کا ایس ایس پی ادا کرے گا۔میں نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ملبہ یہ کچرا سڑکوں کے ساتھ نہیں پھنکے۔ سندھ کابینہ نے ولیج سکرنڈ کھوسو کا 2 کلومیٹر روڈ بنانے کیلئے 60.9 ملین کی منظوری دیدی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں