Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سندھ میں ٹیچرز لائسنس کا ڈرافٹ تیار، اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری مل سکے گی

سندھ میں ٹیچرز لائسنسگ کا پالیسی ڈرافٹ تیار کرلیا گیا، کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد صوبہ سندھ ٹیچرز پروفیشنل لائسنسگ جاری کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈولپمینٹ اتھارٹی (اسٹیڈا) بورڈ کا چودواں اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچنگ کے شعبے کو ایک معتبر پروفیشن بنانے کے لیے سنجیدگی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، ہم چاہتے ہیں کہ ایک استاد نوکری ملنے کے بعد اپنے پروفیشن میں ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ سروس اسٹرکچر میں بھی ترقی کرے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچرز لائسنسگ پالیسی کی کابینہ سے منظوری کے بعد لائسنس حاصل کرنے والے استاد کو گریڈ 16 میں نوکری مل سکے گی۔  سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں صوبے میں استاد ہونے کے لئے ٹیچرز پروفیشنل لائسنسگ اجرا کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے ہدایت کہ کہ لائسنس کے رجسٹریشن کے تمام مرحلے کو ڈیجیٹلائیز کیا جائے۔ اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ لائسنس کی میعاد پانچ سال ہوگی، جسے درخواست کی بنیاد تجدید کی جا سکے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ لائسنس کے لیے دو کیٹگری پروفیشنل ٹیچنگ لائسنس (ایلیمینٹری) اور پروفیشنل ٹیچنگ لائسنس (سیکنڈری) رکھی گئی ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں