سندھ میں کووڈ ویکسین فائزر ختم ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ متعدد ممالک میں اب بھی بیرون ملک سفر کو کوویڈ فائزر ویکسین لگانے سے مشروط کر رکھا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کووڈ ویکسین فائزر ختم ہوگئی، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں اور طالب علموں کو ویزے کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں1 ماہ سے زائد عرصے سے فائزر ویکسین دستیاب نہیں، متعدد ممالک فائزر ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے والے افراد کو ویزے کی فراہمی روک دی ہے کیونکہ متعدد ممالک میں اب بھی بیرون ملک سفر کو کوویڈ فائزر ویکسین لگانے سے مشروط کر رکھا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ویکسی نیشن سینٹرز پر فائزر کورونا ویکسین دستیاب نہیں، ویکسی نیشن سینٹرز کیلئے فائزر کا اسٹاک 15 دسمبر تک ملنے کا امکان ہے۔