Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سندھ حکومت 4 ماہ میں مخصوص افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرے، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو 4 ماہ میں مخصوص افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں خصوصی افراد کو کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت  عدالت نے  سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور 4 ماہ  میں خصوصی افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

عدالت  نے کہا کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، خصوصی افراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں