Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط، کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سندھ حکومت نے حلقہ بلندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کراچی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔ جس کے بعد  سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 76 نئی یونین کونسلز بنانے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے رائے مانگی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تمام تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی تقرری یا تبادلہ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں کبھی بارش تو کبھی پولیس کی نفری نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات 6 مرتبہ ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کرانے کی تاریخ دے رکھی ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں