Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سندھ کی 10 سرکاری جامعات میں 1 ہزار طالب علموں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکٹ اسکالرشپس دینے کا معاہدہ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شعبے کو اختیار کرنے اور سندھ کی 10 سرکاری جامعات میں 1 ہزار طالب علموں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکٹ اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں معاہدہ ہونے کی بھی خوشخبری سنائی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ حکومت اور ٹیک ویلی کے درمیان صوبے کی 10 سرکاری جامعات میں طالب علموں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکٹ اسکالرشپس دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اسکالرشپس کا پچاس فیصد طالبات کےلیے مختص کیا گیا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی، داؤد یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی، اللہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی جامشورو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے طالب علم اس اسکالرشپ کیلئے اہل ہوں گے۔

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام، قائد عوام یونیورسٹی آف انجنیئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ، بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر، اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ ، ارکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج روہڑی اور شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ مفاہمت کی یادداشت کا حصہ ہیں۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ کہ نوجوانوں اور بچوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ ای کامرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، اینی میشن ، ویب ڈیزائننگ اور دیگر ہنر سیکھیں جس سے انہیں خود انحصاری حاصل ہوگی اور عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے قابل ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی ترقی اور سندھ کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے ایسے پروگرامز کو انتہائی اہم قرار دیا۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی ہوا جس ممیں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ پروفیسر طارق رفیع ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور سموں، سیکریٹری جامعات و بورڈز عباس بلوچ ، متعلقہ جمامعات کے وائس چانسلرز ، گوگل کے مشیر تعلیم اور ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں محکمہ تعلیم کی مدد سے گوگل کروم بک فراہم کردی گئی ہیں اور ٹیک ویلی نے اساتذہ کی تربیت کی ہے۔ گوگل کروم بک ہلکے وزن ، بیٹری زیادہ چلنے اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے سیکھنے سکھانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو گوگل ٹیکنالوجیز کے ذریعے مقامی طور پر تیارہ کردہ مقصد ایپ کے اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ صرف ایک ماہ مقصد ایپ استعمال کرنے والے طلبہ کی کارکردگی دوسرے طلبہ کے مقابلے میں چوبیس اعشاریہ تین فیصد بڑھ گئی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں