Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سری لنکا کی نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے میں رسائی

ایشین چیمپیئن سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ٹولیو مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ سری لنکا نے راؤنڈ ون میں گروپ اے کے اہم میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی۔

جیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ چرتھ اسالنکا نے 31 رنز بنائے

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے میکس او ڈوڈ کے علاوہ دیگر کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔ نیدرلینڈز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ میکس او ڈوڈ 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے 3 اور مہیش تھیکشانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنورا فرنینڈو اور لہرو کمارا نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے گروپ اے سے سپرٹولیو مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم کو نمیبیا اور یواے ای کے درمیان میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔

نمیبیا اور یواے ای کے درمیان میچ میں نمیبیا کی شکست کی صورت میں نیدرلینڈز سپر ٹولیو مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ نمیبیا کی ٹیم کامیابی انہیں سپر 12 میں پہنچادے اور نیدرلینڈز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں