Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سال 2022 کی آج رات طویل ترین اور کل مختصرترین دن ہوگا

کراچی سمیت ملک بھر میں آج کی رات سال 2022 کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ کل بروز جمعرات 22 دسمبر سال کا مختصرترین دن ہوگا۔

ویسے تو سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق آج سال2022ء کی طویل ترین رات ہوگی ۔ ملک میں جنوبی پنجاب کے علاقوں میں دیگر شہروں کے مقابلے میں طویل ترین رات ہوگی۔

جنوبی پنجاب میں رات کا دورانیہ13 گھنٹے 58 منٹ اور دن 10 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعرات 22 دسمبر کو مختصر ترین دن ہوگا۔  23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

تیئس دسمبر کے بعد مسلسل دن کے اوقات بڑھتے رہیں۔ 22 اور 23 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔ جبکہ 21 اور 22 جون کی شب سال کی مختصرترین شب اور 21 جون سال کا طویل ترین دن ہوگا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں