Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز 7 وکٹوں پر 499 رنز سے شروع کی۔ قومی بیٹرز نے اسکور میں مزید 80 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

چوتھے روز پاکستان آغا سلمان نے نصف سینچری کی ، وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زاہد محمود نے 17 اور حارث رؤف نے 12 رنز بنائے۔ محمدعلی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 136 ، امام الحق 121 اور عبداللہ شفیق 114 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے وِل جیکس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 657 رنزبنانے والی انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز 78 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی اور دوسری اننگز 7 وکٹوں پر 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

دوسری اننگز میں ہیری بروک نے ایک بار پھر جارحانہ بلے بازی کی اور 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ جو روٹ نے 73 اور زیک کرالی نے 50 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں پاکستان نسیم شاہ ، محمدعلی اور زاہد محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں