Search
Close this search box.

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چاند نظرآنے کا قومی امکان

پاکستان میں عیدالاضحی کب ہوگی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج غروب آفتاب کے وقت مطلع ابرآلود رہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ کے زیریں اضلاع میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔۔ 
ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔
اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، گزشتہ شام 5 بجکر 40 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوئی تھی، آج سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 12.5 ڈگری اونچا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی زیادہ ہوگی اور باآسانی دیکھا جاسکے گا، آج چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں