Search
Close this search box.

ذاتی ریکارڈز کی خاطر نہیں ٹیم کے لئے کھیلتا ہوں،بابر اعظم

امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے پوڈ کاسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر قوم خوشیاں دینے چاہتا ہوں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جتنا ہے تو ایک ہوکر کھیلنا ہو گا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہوگا

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہوگا۔ پوری ٹیم کے لئے یہ ایک چیلنج ہوگا۔ صرف انڈیا سے نہیں بلکہ تمام میچز ہمارے اہیمت رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ٹی 20 ورلڈ میں بہت قریب آکر جیت نہیں سکے جس کا افسوس ہے۔ بحثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا بھی افسوس ہے، اس بار جیت کے عزم کے ساتھ آئے ہیں

بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی ریکارڈز کے لئے نہیں کھیلتے بلکہ پاکستان ٹیم کے لئے کھیلنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فینز سے درخواست کی وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ہم سب کی ٹیم ہے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹسمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے بھی کافی کام ہے،ٹیم  سچوئیشن کے حساب سے بیٹنگ کرتا ہوں۔میرا بیٹنگ اسٹائل  ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کردوں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں