Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

"دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا قانون خلاف اسلام ہے”، قانون شریعت کورٹ میں چیلنج

فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست شہزادہ عدنان نےمدثرایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی، درخواست میں وزرات قانون،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون ناصرف آئین کے خلاف ہے بلکہ شریعت کے بھی خلاف ہے۔ پاکستانی آئین کے مطابق کوئی بھی قانون اسلامی اصولوں کے خلاف نہیں بن سکتا، آئین کے مطابق خلاف اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑور خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اس سے قبل پشاور میں بھی ایک شخص کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں