Search
Close this search box.

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں لگے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا پر نگاہیں جمالی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔ قومی ٹیم کو سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

دورہ سری لنکا کیلئے منتخب پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج کراچی پہنچ جائیں گے۔ تمام پلیئرز آج ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جسکے بعد کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھلاڑی تیاریاں شروع کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کا 6 روزہ تربیتی کیمپ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ جسکے بعد قومی اسکواڈ دورہ سری لنکا پر روانہ ہوجائے گی۔ قومی ٹیم دورہ سری لنکا پر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

نئی مینجمنٹ کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ پہلی سیریز ہے۔ گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ اور مورنے مورکل باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

دورہ سری لنکا پر پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 سائیکل کی پاکستان کی یہ پہلی سیریز ہے۔

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمدرضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابراراحمد، حسن علی اور امام الحق شامل ہیں۔

محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود بھی دورہ سری لنکا کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں