Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022، پاک فضائیہ کا نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا اسٹال فاتح قرار

بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینارز، آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے اسٹال نے بہترین اسٹال کا اعزازحاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی اے ایف کے اسٹال کی کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور اس کےعزم کااظہار ہے۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ (NASTP) اسٹال کو تقریب میں سب سے زیادہ سجایا گیا تھا۔ اور اسے انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ نمائش میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والے پروجیکٹ (NASTP) نے آئیڈیاز میں چار روزہ شو کے دوران مہمانوں اور غیر ملکی معززین سے خوب داد وصول کی۔

ترجمان کے مطابق (NASTP) پراجیکٹ، سربراہ پاک فضائیہ کے ازخود اقدامات کی بدولت ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا، یہ منصوبہ صنعت اور تعلیمی شعبے میں ربط کے قیام جبکہ سائبر، اسپیس اور ہوابازی کے شعبوں میں ڈیزائن،تحقیق، جدت کے حصول کے لیے ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز-2022 میں شامل ہونے والے 64 ممالک کے 285 غیر ملکی وفود اس نمائش کی بین الاقوامی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں