Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

درست مردم شماری سے ایم کیوایم پھر گلی گلی اور شہر شہر کی جماعت بنے گی، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ درست مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرادی جائیں تو ایم کیوایم ایک بار پھر گلی گلی اور شہر شہر کی جماعت بنے گی۔

حیدرآباد میں ایم کیوایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو سیاست کے منظر نامے سے غائب کرنے کا خواب دیکھنے والی آنکھیں اجڑ چکی ہیں۔

ایم کیو ایم جلد سے جلد منصفانہ بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے،الیکشن کمیشن پری پول ریگنگ کو درست کرے اور درست حلقہ بندیاں کرائے۔ خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں درست مردم شماری کرادی جائے تو ایم کیوایم پھر پھر گلی گلی اور شہر شہر کی جماعت بنے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ مہاجروں کا دشمن ہے ،  سندھ میں ہم انتظامی یونٹ کی بات کرتے ہیں ، یہ یونٹ دھرتی ماں نہیں ہیں ، ایم کیوایم کہیں حلقہ بندیاں اور مردم شماری کی باتیں کرتی ہے۔

کنوینئر ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ ہمارے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ 25ایم این اے سے سات کردیئے لیکن آج بھی ہمارے بغیر حکومت نہ بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہونے ہیں ، الیکشن ہم اسی صورت میں لڑیں گے جب حلقہ بندیاں درست ہوں گی اور مردم شماری ہوگی اور اگر ہم الیکشن نہیں لڑیں گے تو کوئی بھی الیکشن نہیں لڑے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں