Search
Close this search box.

“خواتین کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم کرنا چاہتی ہوں”، ڈومیسٹک کھیلنے والی قومی ویمن کرکٹر کا آسٹریلوی کلب سے معاہدہ

پاکستان کی خواتین کرکٹر بھی دنیا بھر ملک کا نام روشن کرنے لگیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھے بغیر پاکستان کی 22 سالہ سائرہ جبین دنیا کی نظروں میں آگئی۔ قومی کرکٹر کا آسٹریلیا میں کلب کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کانٹریکٹ یافتہ 22 سالہ سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع پیراماٹا ویمنز گریڈ کرکٹ کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ میچز کیلئے سائرہ جبین آسٹریلیا بھی پہنچ چکی ہیں۔

وادی کلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین ان 74 خواتین کرکٹرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں پی سی بی نے 11 ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا۔

سائرہ جبین کا کہنا ہے کہ انکے پاس پاکستان کی گراس روٹ کرکٹ کا اچھا تجربہ ہے، اور اب پیراماٹا کرکٹ کلب کے ذریعے انہیں آسٹریلیا میں مسابقتی کرکٹ کا تجربہ مل جائے گا۔ وہ پرامید ہیں کہ یہ کنٹریکٹ انکی کرکٹ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قومی ویمن کرکٹر کا کہنا ہے کہ اس سفر میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میل جونز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رکن یحییٰ غزنوی نے انکی بہت مدد کی ہے۔

سائرہ جبین کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں جو خواب تو دیکھ رہی ہیں لیکن سماجی دباؤ کی وجہ سے وہ اسے پورا نہیں کرپا رہی ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں