Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی عاشق حسین انتقال کرگئے

سعودی عرب میں خانہ کعبہ کا دروازہ، حجر اسود کا خول اور خانہ کعبہ کا پرنالہ ڈیزائن اور تنصیب کرنیوالے پاکستانی عاشق حسین انتقال کرگئے ہیں، انکی تدفین جدہ میں کی گئی ہے۔

مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

محمد عاشق کا جدہ میں ایک ہفتے قبل دل کا بائی پاس آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور ایک ہفتہ بعد گزشتہ روز بروز جمعرات انکا انتقال ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے محمد عاشق کے والد ملک غلام قادر بہالپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں سنار کے کام سے وابستہ تھے۔ محمد عاشق خود کاریگری کے کام سے بخوبی واقف تھے اور ڈیزائننگ میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

محمد عاشق نے والد کی خواہش کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے اہلِ خانہ کی کفالت اور بہتر مستقبل کی خاطر سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا۔

والد نے بیٹے کے سعودی عرب جانے کے اخراجات کا انتظام سنبھالا اور سن 1970 میں محمد عاشق کو 900 روپے کا بحری جہاز کا ٹکٹ خرید کر دیا، جس کے بعد وہ 17 سال کی عمر میں نبی کریم ﷺ کے شہر مدینہ روانہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاشق حسین نے بطور چرواہا مدینہ میں کام کی شروعات کی، آگے چل کر وہ زیورات بنانے کا کام بھی انجام دینے لگے اور پھر محمد عاشق سعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں شمار ہونے لگے۔

کاریگر محمد عاشق نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سن 1978 میں سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تبدیلی کا کام ایک لبنانی کمپنی کو سونپا جس نے بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کعبہ کے مرکزی دروازے میں کچھ تکنیکی مسائل پیدا ہونے لگے تھے جس کے بعد سعودی حکومت نے یہ ذمہ داری ایک اور سعودی کمپنی ’رئیسکو‘ کو دی جس کے ساتھ پاکستانی شہری محمد عاشق بھی منسلک تھے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں