Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خانہ کعبہ کا آب زم زم، عرق گلاب اور اعلٰی درجے کے عود سے غسل

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ غسل کی تقریب کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم، عرق گلاب اور اعلٰی درجے کے عود سے غسل دیا گیا۔

غسل کعبہ کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ہمراہ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔

روح کو تازہ کر دینے والی اس تقریب سے تصویریں اور ویڈیوز سعودی سوشل میڈیا حرمین شریفین کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصہ میں نماز بھی ادا کی۔

غسل کعبہ کی اس رسمی تقریب میں 45 لیٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود، کھجور کے پتے اور تولیے استعمال کیے گئے۔ 

تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا، خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔

غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا تھا، غسل کعبہ کی تقریب 13 اگست کو منعقد ہونا تھی جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں