Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے یکم ستمبر تک پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ  درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کیخلاف نازیبا بیان دینے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے تو سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان حاضری لگا کر بٹھا دیا گیا، تو ان کے وکیل بابر اعوان نے درخواست کی کہ میں عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھنا چاہتا ہوں۔

عمران  خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ  ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ ہے، پراسیکیوشن کے مطابق تقریر میں تین افراد کو دھمکی دی گئی، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جی اورخاتون جج کو دھمکی کا کہا گیا، وہ تینوں شکایت کنندہ نہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ ’شرم کرو‘ کے الفاظ کیا دھمکی ہیں؟ زیادتی نہ کرو شرم کرو، یہ الفاظ سوسائٹی میں اکثر استعمال ہوتے ہیں، قتل کرنے کا نہیں،کیس کرنے کا کہا گیا، کہا کہ زیبا آپ بھی تیار ہوجائیں، آپ کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، وہ ایکشن ہم نے لیا اور پھر اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ گئے، عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ جان سے مارنا ہے۔

عدالت نے بابر اعوان کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک عبوری ضمانت  منظور  کرلی۔

عدالت نے پولیس  کو عمران خان کو یکم ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں