Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حیدرآباد سے کراچی تک 116 کلومیٹر گیس ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح

حیدرآباد سے کراچی تک 30 انچ قطر کی 116 کلومیٹر گیس ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا گیا۔ مںصوبے کا افتتاح ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے کیا۔ 

ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار کا کہنا تھا کہ 66 سال قبل بچھائی جانے والی 16 انچ قطر کی پائپ لائن میں اتنی گنجائش نہیں تھی کہ وہ انڈس لیفٹ بینک سے دستیاب گیس کے حجم کو پورا کرسکے۔

تینوں مراحل کی تکمیل کے بعد 116 کلومیٹر طویل پائپ لائن سے 247 ایم ایم سی ایف ڈی کی کل صلاحیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے منصوبے کی لاگت 14 ارب روپے ہے جس کی تکمیل کیلئے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قابل انجینئرز، ورکرز اور تکنیکی ماہرین نے پہلے مرحلے کو مقررہ وقت کے اندر غیرمعمولی تیز رفتاری سے مکمل کیاہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے انڈس لیفٹ بینک پائپ لائن (آئی ایل بی پی) نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے کے لئے مین والو اسمبلی (ایم وی اے) باران سے آر ایس-4 تک 30 انچ قطر کی 32 کلومیٹر پائپ لائن کے منصوبے کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

ایم ڈی نے اس قابل ذکر کامیابی کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (پی اینڈ ڈی )، پروجیکٹس اینڈ کنسٹرکشن (پی اینڈ سی)، ٹرانسمیشن، فنانس، پروکیورمنٹ، اسٹورز، ایچ ایس ای اینڈ کیو اے، لینڈ، سیکیورٹی سروسز کا بہترین باہم ٹیم ورک قرار دیا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts