حیدرآباد سے کراچی آنے والی وین کو مسافر بن کر چڑھنے والے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ڈاکو مسافر بن کر گاڑی میں سوار ہوئے اور اسلحہ کے زور پر وین کو سنسنان جگہ پر لے گئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر بس کو سپرہائی وے پر ڈاکوؤں نے لوٹا۔ ڈاکو حیدرآباد سے ہی گاڑی میں مسافر بن کر سوار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر 18 مسافر سوار تھے جس میں سے 3 ڈاکو تھے۔ گاڑی جب سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے اسلحہ نکال لیا اور وین کو اغواء کرکے سنسنان جگہ لے گئے۔

ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار تمام مسافروں کو لوٹا اور مسافروں کو لوٹنے کے بعد وین مچھر کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ سے متعلق گاڑی میں سوار ایک مسافر نے فون کرکے جیو نیوز کو تفصیلات بتائیں۔ تاہم لوٹنے والے کسی بھی شہری کی جانب سے تھانے میں رپورٹ کیلئے کوئی شخص نہیں آیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts