گیس سلنڈر دھماکے کے مزید دو زخمی سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئے جبکہ دو افراد کا انتقال نجی اسپتال میں ہوا،حادثے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی۔
حیدرآباد دھماکے مزید6 زخمی اب بھی تشویشناک حالت میں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ چار زخمی سول اسپتال جببکہ دو زخمی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں
دوسری جانب حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ایل پی جی کی ایک دکان پر کارروائی کے دوران 100 سے زائد سلنڈر ضبط کر لیے گئے ہیں
چوڑی مارکیٹ میں ایک ہوٹل پر کارروائی کے دوران 13 سلنڈر ضبط کیے گئے، خفیہ طور پر ایل پی جی فروخت کرنے پر ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔