Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

حکومت کی 292 ارب روپے سے زائد مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 292 ارب 38 کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کے کراچی سرکلر منصوبے کی منظوری دے دی۔ ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کے سی آر کے منصوبے میں 263 ارب 14 کروڑ 9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل ہوں گے۔

کراچی سرکلر منصوبہ ڈرگ روڈ سے شروع ہو کر گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور سائٹ کے علاقوں سے ہوتا ہوا  لیاری کے علاقے پر ختم ہوگا۔ 44 کلو میٹر طویل کرچی سرکلر ریلوے کے لئے علیحدہ سے جدید ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔

ایکنک نے اصولی طور پر اربوں روپے مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی اصولی طور پر منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کر بہتر کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ کراچی سے شروع ہونے والے ریلوے نظام کوٹری، حیدرآباد، روہڑی، ملتان، لاہور، راولپنڈی سے ہوتا ہوا پشاور میں ختم ہوتا ہے۔

ایکنک نے نیلم آزاد کشمیر میں 48میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ لگانے کی بھی منظوری دی، یہ منصوبہ نیلم دریا کے کنارے کیل کے قریب لگایا جائے گا۔ اس کی منظوری اس منصوبے کی لاگت کا دوبارہ جائزہ لے کر ڈالر کی قیمت 220 روپے فی ڈالر کے حساب سے مقرر کئے جانے سے مشروط ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں