Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

حکومت نے نوجوانوں کیلئے وزیراعظم قرضہ اسکیم دوبارہ بحال کردی

حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم "کامیاب جوان” کے دوبارہ اجراء کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے دئے جائیں گے۔

قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7 فیصد تک) پر زیادہ سے زیادہ 9 سال کی مدت کے لیے دیئے جائیں گے، پروسیسنگ کی مدت 45 یوم سے تجاوز نہیں کرے گی، ایک چوتھائی قرضے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے اس اسکیم کو ’’پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم‘‘ کا نیا نام دیا ہے، جبکہ سابقہ دور حکومت میں اس سکیم کا نام ’’پرائم منسٹرز کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم‘‘ رکھا گیا تھا۔

اس اسکیم کو یکم جولائی 2022ء کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے وہ تمام شہری اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اور جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

آئی ٹی اور ای کامرس سے متعلق کاروبار کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18برس ہو گی جبکہ کم سے کم مطلوبہ تعلیمی قابلیت میٹرک یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں