Search
Close this search box.

جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہاں لوڈشیڈنگ کرتے ہیں، آپکی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، عدالت کا کے الیکٹرک وکیل سے مکالمہ

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر جہانگیر روڈ پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے سماعت کی۔

کے الیکٹرک کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی۔

عدالت نے کے الیکٹرک سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ رپورٹ دی جائے درخواست گزار کے علاقےمیں کتنی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے؟ آپ حلفیہ طور پر لکھ کر دیں کہ کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ عدالت کے الیکٹرک کے وکیل سے مزید استفسار کیا کہ بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جا رہی ہے؟

اس پر کےالیکٹرک کے وکیل نے جواب میں کہا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈ شیڈنگ کا کیس ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیسے لوگ رہتے ہیں جہانگیر روڈ پر، مالی حیثیت کیا ہے وہاں لوگوں کی۔

اس پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جہانگیر روڈ پر بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں، وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے یورپی ممالک شجر کاری کے لیے فنڈز دیتے ہیں، وہ لوگ یہاں ہزاروں ایکڑ پر درخت لگانے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پیسوں سے لوگوں کو سولر لگا کر دیں، ایسے لوگوں کے علاقوں کو سولر پر لے آئے، اسکولوں پر تو آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں، لائبریریز پر بھی آپ لوگ سولر لگائیں گے نہیں۔

درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک نے ایسے حالات کر دیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ کنڈے ہٹانے میں ہماری مدد کی جائے۔

 عدالت نے کے الیکٹرک کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کی وجہ سے آپ کی وکالت پر کوئی اثر نہیں ہوگا، آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں