عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شیخ رشید نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جہاں بھی ووٹوں کی خریدو فروخت ہو، سمجھیں آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام قیامت خیز معاشی بحران کو جنم دے رہا ہے۔
ملک کے مسائل کا حل صرف رواں سال اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کا انعقاد ہے، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام قیامت خیز معاشی بحران کو جنم دے رہا ہے، ملک کے مسائل کا حل صرف رواں سال اکتوبر، نومبر میں عام انتخابات کا انعقاد ہے، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی ووٹوں کی خریدو فروخت ہو، سمجھیں آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔