ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام ڈکیتوں اور اسٹریٹ کریمنل کے رحم و کرم پر ہیں۔حکومت سندھ اور وفاق میں شامل ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ وبرباد کردیا
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تیس ہزار اسٹریٹ کرائمز کی واردات ہوئی ہیں۔گزشتہ روز ایک صنعت کار کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔کورنگی کے عبدالباسط سے جینے کاحق چھین لیاگیا۔وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں سے سوال ہے آپ حکومت سے باہر نکلیں پھر سڑکوں پر آئیں
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت میں بیٹھ کر کراچی والوں کو زبانی جمع خرچ سے اب متاثر نہیں کرسکتے۔حکومت کے مزے بھی لوٹ رہے ہیں اور احتجاج کی بات بھی کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریں گے۔ پولیس اور صوبائی حکومت اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کیاتو ریڈ زون کی پرواہ نہیں کرینگے