Search
Close this search box.

جاپان کے مداحوں کی اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کی روایت برقرار

جاپان فٹبال ٹیم کے مداحوں نے اس سال بھی اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کی روایت کو برقرار رکھا۔ جاپان کے مداحوں نے جرمنی کے خلاف جیت کا یادگار جشن منایا لیکن اختتام پر اسٹیڈیم کو صاف کرنا بھی نہ بھولے۔

فیفا ورلڈکپ میں جرمنی کی اپ سیٹ شکست کا جشن منانے کے بعد جاپانی فینز نے اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کی اور کچرا سمیٹا جسکی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈٰیا پروائرل ہیں۔

فیفا ورلڈکپ میں فیورٹ جرمنی کو جاپان سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپان نے چار بار کی ورلڈ چیمپئن رہنے والی جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

کامیابی کے بعد جاپان کے مداحوں نے خوب جشن منایا اور اپنی روایات کو بھی برقرار رکھا۔ جشن کے بعد جاپانی فینز نے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیاء کے ریپر سمیت دیگر جمع ہونے والا کچرا سمیٹا۔

جاپان کے مداحوں کا یہ طریقہ کار نہ صرف انکے چاہنے والے بلکہ دیگر لوگوں کو بھی خوب بھایا اور انکی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہیں سراہا گیا۔

واضح رہے جاپان کے شہریوں کا شمار دنیا کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف خود کو صاف ستھرا رکھنا پسند کرتے ہیں بلکہ ماحول کو بھی صاف رکھتے ہیں اور اسکول لیول سے ہی بچوں کو صفائی ستھرائی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

روس میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈکپ 2018 میں بھی جاپان کے مداحوں کے اس طرز عمل کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا اور اس عالمی کپ میں انکی صفائی ستھرائی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں