Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

جامعہ کراچی کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

جامعہ کراچی کی اراضی پر قبضے کے خلاف زمین واگزار کروانے کے لیے سلور جوبلی گیٹ کے سامنے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی کی سفارش پر آپریشن کیا جارہا ہے۔ تاہم ادارہ ترقیات نے یونیورسٹی انتظامیہ کو کار ڈیلر اور ریسٹورنٹ کے معاملے پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

ایکسپریس نیوزی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح ادارہ ترقیات کراچی کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ سلور جوبلی گیٹ کے سامنے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قائم کچی بستی (جھونپڑیوں) کو گرانے پہنچ گیا۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے اسٹیٹ آفس اور سیکیورٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔

جامعہ کراچی کی یونیورسٹی کیمپس کے سامنے 7 ایکڑ میں سے تقریباً 3 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے جس میں ابتدائی طور پر سلور جوبلی گیٹ کے سامنے قائم کی بستی کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے چند ماہ قبل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے اس پوری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے اور یونیورسٹی اراضی واگزار کروانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس معاملے میں ادارہ ترقیات کراچی کو اراضی کی تصدیق شامل کیا گیا۔

جامعہ کراچی کی اراضی پر کار ڈیلر اور ریسٹورنٹ بھی قائم ہیں تاہم ادارہ ترقیات کراچی کے اسٹیٹ افسر جمیل بلوچ کا کہنا ہے کہ انکا کام تجاوزات ختم کروانا ہے۔ کار ڈیلر اور ریسٹورنٹ کا معاملہ ڈی ایم سی اور کے ایم سی کا ہے، کراچی یونیورسٹی انتظامیہ کو ان اداروں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کار ڈیلرز اور ریسٹورنٹس نے اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے یونیورسٹی اراضی کا بلا روک ٹوک استعمال شروع کر رکھا ہے جو گزشتہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں