Search
Close this search box.

ترکیہ کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات واضح نظر آنے لگے۔ ترکیہ کے مختلف شہر ایک بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکے شام اور لبنان میں بھی محسوس کئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکیہ کی جنوبی ریاست حاطے میں تھا۔ خوش قسمتی سے حالیہ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے 10 روز قبل بھی ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا تھا۔ ہولناک زلزلے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ اب مختلف مقامات پر امدادی کام جاری ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں