Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بیلجیئم کے خلاف یادگار فتح، مراکش کے فٹبالر نے ماں کے پاس جاکر ماتھا چوم لیا

فٹبال ورلڈکپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا۔ رینکنگ میں 22ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

مراکش کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد گراؤنڈ میں بھرپور جشن منایا۔ مراکش ٹیم کے پلیئرز یادگار اور تاریخی فتح پر سجدہ ریز ہوگئے اور کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

مراکش کے ایک فٹبالر اشرف حکیمی نے بیلجیئم کے خلاف جیت کا جشن بھی یادگار انداز میں منایا۔ اشرف حکیمی کامیابی کے بعد اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں پہنچ گئے۔

مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں میں موجود اپنی ماں کے پاس جاکر انکا ماتھا چوما اور انکی دعائیں لیں۔ اشرف حکیمی کی والدہ نے اپنے بیٹے کی گال پر بوسہ دیا اور جیت پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اشرف حکیمی نے اپنی ماں کو میچ کے دوران پہنی گئی اپنی شرٹ بھی دے دی۔ مراکشی فٹبالر کی اپنی والدہ کیلئے اس محبت اور تعظیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں انکے اس طرز عمل کو سراہا جارہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں