بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں کام کے دوران 11 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے
چیف مائن انسپکٹر انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کانکن جاں بحق ہوئے۔ کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔چیف مائن انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا مزید کہنا ہے کہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کوئٹہ کے نواحی علائقے میں کوئلے کی کان میں 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے