Search
Close this search box.

بلدیاتی انتخابات، کراچی کے مختلف علاقوں میں الیکشن کیمپس میں آتشزدگی کے واقعات

کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے لیکن ووٹنگ سے قبل شہر کے مختلف مقامات پر پولنگ کیمپس میں آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولنگ کے آغاز سے قبل الصبح نامعلوم افراد نے ایک سیاسی جماعت کے الیکشن کیمپ کو آگ لگادی۔ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم الیکشن کیمپ میں موجود سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

الیکشن کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی نا ہی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

دوسری جانب لانڈھی نمبر 6 میں بھی سیاسی جماعتوں کے الیکشن کیمپس پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ لانڈھی نمبر 6 میں یوسی 3 کے 4 وارڈ میں سے 3 سیاسی جماعتوں کے کیمپس میں آگ لگی۔

آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ  سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا  تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں