متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کراچی کا میئر حق پرست ہی ہوگا۔ کراچی صرف ایم کیو ایم کا ہے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے اس شہر کے دائمی امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ یہاں اپنی بات کو بار بار کہنے میں حکمت ہوتی ہے جبکہ جھوٹ طاقت سے بولا جاتا ہے۔
نہوں نے کہا کہ 3 سال قبل سے ایم کیو ایم جن چیزوں سے گزر رہی ہے اس کا سب کو معلوم ہے جبکہ فلاحی ادارے بند ہوئے تو ہمارے معاشی مسائل کو بھی سامنا رہا۔ 22 اگست اگر کسی اور جماعت کے ساتھ آتا تو گلی کی جماعت بھی نہیں رہتی۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بلاول صاحب نے کہا ہے کہ کراچی کا ناظم جیالا ہوگا۔ میں ان سے کہوں گا کہ ناظم آپ لے لیں کیونکہ کراچی شہر کو میئر تو حق پرست ہی ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی صرف ایم کیو ایم کا ہے اور میئر کراچی بھی ایم کیو ایم کا ہی آئے گا۔
ڈپٹی کنوینر و ممبر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ہماری مزدور یونینیں ہر الیکشن میں کامیاب ہورہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی کراچی سے ایم کیوایم ہی کامیاب ہوگی۔