Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بابراعظم کی کور ڈرائیو نویں جماعت کے تعلیمی نصاب میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں اور انکی دلکش کور ڈرائیو کے دنیا بھر میں مداح اور سابق کرکٹرز معترف ہیں۔

بابراعظم کی کور ڈرائیو کو اب نویں جماعت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں بابراعظم کے کور ڈرائیو سے متعلق مثال دی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ نصاب میں کائی نیٹنگ انرجی (Kinetic Energy) سے متعلق مثال دی گئی ہے۔

مثال میں پوچھا گیا ہے کہ بابراعظم 150 j کی قوت سے کور ڈرائیو کھیلیں اور گیند کا وزن 120 گرام ہو تو یہ کس رفتار سے باونڈری پر پہنچے گی ؟

مثال کے دوسرے حصے میں لکھا گیا ہے کہ ایک فٹبالر 450 گرام کی فٹبال کو کس قوت سے کک کرے کہ وہ اس رفتار کو پہنچ سکے۔

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اس خبر کو شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے بابر اعظم کی  ایک خاص پہچان ان کی کورڈرائیو بھی ہے دنیا بھر کے کرکٹرز نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف کی بہترین کور ڈرائیوز کھیلنے پر لیجنڈری کرکٹرز نے بھی ان کی تعریف کی ۔

انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں