Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے

آئی سی سی نے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی ہفتہ وار نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دنیا کے دوسرے بہترین ٹیسٹ بیٹر بن گئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں بابراعظم کی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم کے رینکنگ پوائنٹس 875 ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بدستور ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ مارنس لبوشین کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 936 ہے۔

ٹاپ ٹین 10 بیٹرز میں دیگر کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں ہے۔ عبداللہ شفیق اور محمدرضوان دونوں کی رینکنگ میں سات سات درجہ تنزلی ہوئی اور دونوں بالترتیب 25ویں اور 29ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہرعلی نے پلیئنگ کیرئیر کا اختتام 32ویں نمبر پر کیا۔ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل رینکنگ میں 3 درجہ ترقی ہوئی اور وہ 59ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز میں ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث سیریز نہیں کھیل سکے جسکے باعث انکی رینکنگ میں بدستور تنزلی ہورہی ہے۔ شاہین شاہ مذید 2 درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں