Search
Close this search box.

اے ایس پی شہربانو نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسر تعینات

اے ایس پی شہر بانو نقوی کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) تعینات کردیا گیا۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے شارخ خان پولیس سروس اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔

فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں دلیرانہ کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں