ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا۔
این اے 157 ملتان میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسٰی گیلانی نے کامیابی حاصل کی۔ علی موسیٰ گیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ہیں۔ پی ٹی آئی کی امیدوار شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کو شکست ہوئی۔
ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ غیر حتمی غیرسرکار نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسٰی گیلانی 79 ہزار 743 ووٹ ملے۔
پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی کو 59 ہزار 993 ووٹ ملے۔ اسطرح پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے تقریباً 20 ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اس نشست سے 77 ہزار 373 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ٹی آئی امیدوار کے مستعفی ہونے کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔