Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے دوران ہلاک

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عزیزبھٹی تھانے کےقریب یونیورسٹی روڈ پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم جمعہ خان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق اپنے دفاع میں پوزیشن لینے والی پولیس نفری پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملزم جمعہ خان عرف لالی ایس او شاہ محمد اپنے ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے، ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور سخت گیر مجرم ہے۔

ہلاک ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور عادی جرائم پیشہ تھا، ہلاک ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کو قتل کیا تھا، واقعہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو پیش آیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ خان عرف لالی کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا، مقتول طالب علم بلال کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم نظام الدین پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

پندرہ دسمبر کو مسلح ڈاکوؤں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں روڈ کے کنارے شہرام باغ ہوٹل میں بیٹھے چند افراد کو لوٹ لیا، اس دوران این ای ڈی کے طالب علم بلال نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جنہوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں