Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایم کیوایم (پاکستان) کا 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرلی۔ جس کے تحت 9 جنوری کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

ایم کیوایم پاکستان کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلیے پاک سرزمین پارٹی، فاروق ستار، مہاجر قومی موومنٹ حقیقی، جماعت اسلامی کو بھی دعوت دی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے قبل رابطہ کمیٹی کی اہم اجلاس ہوا جس میں حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھانے اور مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے قائدین پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس جبکہ پی آئی بی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ جائیں گے اور انہیں 9 جنوری کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں