Search
Close this search box.

ایم کیوایم الیکشن لڑتی تاکہ پتا چلتا کون کہاں کھڑا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیوایم پاکستان کے بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو الیکشن لڑنا چاہئے تھا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ایم کیوایم اگر الیکشن لڑتی تو انہیں پتا چلتا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ عوام کا اعتماد جماعت اسلامی پر ہے۔ کراچی کی عوام جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی حلقہ بندیوں، مردم شماری پر اعتراض ہے، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا۔

ایم کیوایم کے خیرات سے متعلق بیان پر امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو بتانے کیلئے انہیں کچھ تو بیان دینا ہی تھا اس لئے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے وقت ایم کیوایم نے صرف بیان بازی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کسی کی مدد کے بغیر کراچی میں حکومت بنائیں، اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیں گے۔ 

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں