Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی، بھارتی وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کے بیان پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیا جسکے بعد اب بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں، ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی وزار ت داخلہ کرے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہو گا، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تمام عالمی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان سمیت ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے۔ 

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ایشیا کپ 2023 کو پاکستان سے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔ اور مستقبل میں بھارت میں شیڈول ایونٹس میں شرکت پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا۔

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر جے شاہ کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ  کر جلد از جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے موقف اپنایا کہ جے شاہ کی پاکستان سے ایشیا کپ منتقل کرنے کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جے شاہ کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں